ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ن لیگ تحصیل ٹیکسلاواہ کے سرکردہ رہنماءسابقہ کونسلرواہ کنٹونمنٹ بورڈحاجی راجہ گلنوازعباسی نے میاںنوازشریف اورچوہدری نثار علی خان کے درمیان ہونے والی کامیاب ملاقات پرخوشی ومسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ میںسیاسی طو رپرانتشارپیداکرنے کی کوششیںکرنے والے عنا صر کو سخت ناکامی ہوئی ہے، چوہدری نثارعلی خان نے جماعتی سیاست ہویاملکی سطح کی سیاست ہمیشہ ایک اصولی موقف اپنایاہے،جس کے نتیجہ میںتمام تر مشکلات کے باوجودکا میابیا ںا نکامقدر بنتی رہی ہیں ، میاںنوازشریف کے خلا ف عدالت عظمی کے فیصلہ سے لیکراب تک سازشی عنا صر چوہدری نثار اور میاں نوا زشریف کے درمیان اختلافات کی خلیج وسیع کرنے کی خوش فہمی بھری کوششوں میںمصر و ف رہے ، لیکن چوہدری نثار نے اپنے اصولی مو قف پرا ستقامت کے ساتھ کھڑے ہوکریہ ثابت کر دکھا یاہے کہ وہ پارٹی مفادات کےلئے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کر تے،حاجی راجہ گلنوازعباسی نے میاں نواز شر یف اورچو ہدری نثارعلی خان کی ملاقات کے حوالے سے مز یدکہاکہ مسلم لیگ ن اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی اور منا فقین کسی بھی موقع پراپنی سازشوںمیںکامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
نوازشریف اورچوہدری نثارعلی کے درمیان ملاقات خوش آئند ہے
Sep 26, 2017