سردار محمود خان اکھوڑی کے صاحبزادے سردارطارق محمود خان کا ختم قل

Sep 26, 2017

فتح جنگ (نامہ نگار) سابق سینیٹر وچیئر مین ضلع کونسل سردار محمود خان اکھوڑی کے صاحبزادے سردارطارق محمود خان کی ختم قل انکی آبائی رہائش گاہ اکھوڑی (محمود آباد )میں ادا کردی گئی جس میں اعلی افسران ،ضلع اٹک وجڑواںعلاقوں کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات اور منتخب نمائندوں سمیت کھٹڑ برادری کی سرکردہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں فوجی سیمنٹ کے سابق ایم ڈی لیفٹیننٹ جنرل (ر) سردار محمود علی خان،سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق ،اراکین قومی اسمبلی غلام سرور خان ، محمد ذین الہی صادق ،مسلم لیگی رہنماءآصف علی ملک ایڈووکیٹ ،سابق تحصیل ناظمین ملک لیاقت علی خان پنڈیگھیب ،سردارافتخار احمد خان ،راجہ حامد نوازراولپنڈی ،سینئر بیوروکریٹ سردار حامد علی خان ،خاد م چھچھ چنگیز خان حضرو،بریگیڈئر (ر)عاصم نواز خان ،کرنل (ر) امیر افضل خان ،سرداروحید خان سالار ،سید یاور بخاری ،شیراز خان ،سردار ارشد خان قطبال ،ثاقب خان رتوال ،سینئر صحافی سردارسلطان سکندر ،ملک سہیل خان ،ٹھیکیدار محمد اسلم پرویز جبی ،پٹواریوں چوہدری افتخاراحمد ،نسیم خان ،حاجی طاہرمحمود خان ،صداقت خان برہان ،میجر شہر یار حسن خان ،سردار جہانزیب خان ڈھرنال،ملک جمشید الطاف ،سردار محسن افتخار خان ،سردارجہانگیر خان منگیال،سردارسعید حیدر خان ببلا ،سردار پھتی خان ،ڈاکٹر ربنواز مہورہ اورا یکسائز آفیسر طاہر محمودسمیت سینکڑوں افراد شامل ہوئے اس موقع پر سردار مسعود خان ،خالد خان،یاسر خان،عاصم خان اور حسنات خان بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں