امام عالی مقامؓ کی ذات رشد و ہدایت کا مرکز ہے ،شہنشاہ نقوی

کراچی(نیو ز رپو رٹر) نشتر پارک میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امام عالی مقام کی ذات رشد و ہدایت کا مرکزہیں آپؑ نے اکسٹھ ہجری میں ایسی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جس سے ہر عمر کا طالب علم فیضیاب ہوسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں آج جو تعلیم دی جاتی ہے اس میں دین کا عنصر کم ہے جبکہ ہمیں اسلام،قرآن ،توحید،عدل و انصاف پر مبنیٰ تعلیم کی ضرورت ہے ،آج مسلم دنیا دیگر ممالک سے اس لیئے پیچھے ہے کہ وہ عصری اور دینی تعلیم کے حصول میں اتنی دلچسپی نہیں لے پاتے جس کا اسلام میں واضح حکم موجود ہے ،آج یہ تعلیم ہمیں فرش عزائے حسینؓ سے ملتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن