کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر واٹربورڈ میں 10 سال بعد 2 سے 16گریڈ کے 732 ملازمین کو ان کے اگلے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہے ،واٹربورڈ کے اس اقدام سے ترقی پانے والے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے مختلف کیڈرز کے 732 ملازمین کو سینٹرالائز پرموشن پالیسی کے تحت ترقیاں دیدی گئی ہیں ترقی پانے والوں میں انسپکٹرز ،سب انسپکٹرز،سینئر کلرک ،اسسٹنٹ ، جونیئر کلرک،فورمین ، سینئر فورمین ،اسسٹنٹ فور مین ، ڈی سی ایم،الیکٹریشن، اسسٹنٹ فورمین ، ٹریسر،ڈرافٹ مین ،اسٹیمیٹر،اسسٹنٹ الیکٹریشن ، الیکٹریشن ، پمپ آپریٹرز ،فٹر مکینک ،ڈرائیور ،ایچ ٹی وی ڈرائیور،ہیلپر ، اسسٹنٹ الیکٹریشن وال مین ، اسسٹنٹ فٹرز ، ہلیتھ ورکرز ، جمعہ دار، قلی اور والومین شامل ہیں ۔
واٹر بو رڈ تر قی