برلن (اے ایف پی) جرمنی کے کیتھولک چرچ نے ہزاروں بچوں سے جنسی زیادتی کا اعتراف اور معافی مانگنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن کانفرنس کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق چرچ میں 1946ء سے لے کر 2014 تک 3700 بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی جن کا تعلق جرمنی سے تھا۔ رپورٹ کی تفصیلات ماہ رواں کے آغاز میں میڈیا کو پیش کر دی گئیں۔ وزیر انصاف کترینہ بارلے نے کہا کہ رپورٹ بہت حیران کن ہے اور چرچ کو کئی دہائیوں تک اپنے جرم کو چھپانے اور اس کی صحت سے انکار کرنے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ انہوں نے چرچ پر زور دیا کہ وہ سٹیٹ پراسیکیوٹرز کے ساتھ تعاون کریں۔