یورپ اور امریکہ میں حجامہ پر خصوصی نصاب پڑھایا جا رہا ہے:حکما

لاہور(نیوزرپورٹر) حجا مہ خالصتاََطب اسلامی کا خاصہ تھا جو آج چین کا قومی طریقہ علاج ہے۔مگر پاکستان میں چند لوگ ہی اسے جانتے ہیں۔ یورپ کے بعض ممالک اور امریکہ میں الٹرنیٹو میڈیسن کے طلبا کو یونیورسٹیوں میں حجامہ پر خصوصی نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ بعض عرب ریاستوں میں لوگوں نے انفرادی حیثیت میں اس پر اچھا کام کیا ہے اور اب پاکستان میں پہلی مرتبہ جدید انداز، نئی سوچ، جذبہ احیائے طب اسلامی اور جذبہ خدمت خلق کے تحت اس طریقہ علاج کو فروغ دیا جا رہا ہے۔نیشنل کونسل فار طب کے صدر ڈاکٹر ضابطہ خاںشنواری کا نیشنل کونسل کے تحت حجامہ کورس متعارف کا بیان خوش ائند ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ڈاکٹر میاں ناہید امجد عارفی، ڈاکٹر محمد افضل میو، ڈاکٹر محمد اسلم جوئیہ، حکیم عبدالر حمن عثمانی، حکیم حافظ مسعودالحسن رشیدی، حکیم غلام عباس، حکیم محمد عابد قصوری، ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر رمضان ہاشمی، حکیم حافظ محمد حبیب، حکیم حاجی محمد شہباز سرور، حکیم کاشف رضا اور حکیم محمد ابوبکر نے حجامہ کی افادیت کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن