ملتان(نمائندہ خصوصی) زیرتعمیرملتان تاسکھر392 کلو میٹرموٹروے منصوبہ پرکام کرنے والے 3ریذیڈنٹ انجینئرزکوفارغ کردیاگیا بتایاجاتاہے کہ تینوں ریذیڈنٹ انجینئرزکوتعمیراتی کام کے دوران سامنے آنے والے نقائص کے بعد فارغ کیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق تقریباًڈیرھ ہفتہ قبل ممبرموٹروے نے ملتان سکھرموٹروے کااچانک معائنہ کیاتھاجس کے دوران سکھرسے اباڑو(صادق آباد) سیکشن اورصادق آبادسے اوچ شریف کے درمیان جاری تعمیراتی کام میں شدید نوعیت کے نقائص نظرآئے تھے جس کانوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ریذیڈنٹ انجنیئرپنوں عاقل عبدالرسول شر،ریذیڈنٹ انجینئرکھوٹگی عبدالوہاب اورریذیڈنٹ انجینئرجمال الدین والی سب سیکشن تھری حافظ محمدیوسف کوفارغ کرتے ہوئے کنسلٹنٹ کمپنیوں کونئے ریذیڈنٹ انجینئرزفراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرزکوبھی خبردارکیاہے کہ ا گرآئندہ تعمیراتی کام میں نقائص سامنے آئے توپھران کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی ذرائع کے مطابق گزشتہ روزجی ایم موٹروے ارباب علی اکبر نے اپنے آفس واقعہ ناگ شاہ چوک پراناشجاع روڈمیں نئے ریذیڈنٹ انجینئرزکی تعیناتی کے لئے مختلف امیداروں کے انٹرویوزبھی کئے۔این ایچ اے ذرائع کے مطابق منصوبہ پردسمبر2016ئ میں کام شروع ہواتھااورمنصوبہ نے جون 2019ئ میں مکمل ہوناہے۔اس سلسلہ میں ممبرموٹروے منصوراحمد سروہی سے رابطہ کیاگیاتوان کاکہناتھاکہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری ٹیم کام کرنے والی ہوتعمیراتی کام میں غفلت پرکبھی برداشت نہیں کی میری طرف سے ایک ریذیڈنٹ انجینئرکوتبدیل کرنے کی سفارش کی گئی تھی باقی دوکوکنسلٹنٹ کمپنیوں نے خودتبدیل کیا ہے۔