دادو(آئی این پی ) سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گرد نوید عرف شریف کو گرفتار کرلیا گیاگرفتار دہشت گرد کا تعلق القاعدہ سے ہے جو حیدرآباد کا رہائشی اور کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ایس ایس پی دادو تنویر تنیو کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گرد کا تعلق القاعدہ سے ہے جو حیدرآباد کا رہائشی ہے، دہشت گرد کو افغانستان سے واپسی پر گزشتہ رات گرفتار کیا گیا جب کہ وہ دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔گرفتار دہشت گرد نوید عرف شریف پر مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہیں اور وہ حیدرآباد میں 2 پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔یاد رہے کہ 13 مئی 2015 کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں دہشت گردوں نے ایک بس کو ہدف بنایا جس میں اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے۔دہشت گردوں کے حملے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، بعدازاں انکشاف ہوا کہ حملے میں ملوث تعلیم یافتہ دہشت گرد ملوث ہیں اور دہشت گردوں کے گروہ میں مختلف یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلبہ بھی شامل ہیں۔
سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگرد نوید عرف شریف دادو سے گرفتار
Sep 26, 2018