لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار حمزہ علی عباسی نے فلائنگ سکول کھولنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویومیںکہاہے کہ پاکستان ایئرفورس کے اشتراک سے بننے والی فلم پروازہے جنون کے ذریعے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور بہت سے ایسے نوجوان بھی ملے جو ایئرفورس میں جانے کے خواہش مند ہیں لیکن انہیں کوئی راستہ نہیں ملتا۔لہذٰامیرے دل خواہش پیداہوئی کہ میںایسے نوجوانوں کے لئے میں فلائنگ سکول کھولوں تاکہ نیاٹیلنٹ آگے آسکے۔