سلیکشن کمیٹی کا سرفراز احمدکو آئندہ سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ناقص فارم اور رواں سیزن میں پاکستان کے مصروف شیڈول کو دیکھتے ہوئے انہیں آئندہ سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کپتان کی موجودہ فارم اور رواں سیزن میں قومی ٹیم کے مشکل شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ کے خلاف انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کو ایشیا کپ کے بعد آسٹریلیا سے ٹیسٹ اور ٹی20 سیریز کھیلنی ہے جس کے بعد گرین شرٹس متحدہ عرب امارات میں مکمل سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کریگی۔اس کے بعد پاکستانی ٹیم مکمل سیریز کے لیے جنوبی افریقہ جائے گی اور پھر پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کی مہمان بنے گی۔قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ سے قبل کپتان سرفراز احمد کو انجری سے بچانے کے لیے انہیں چند میچوں میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ممکنہ طور پر آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انہیں آرام دیا جا سکتا ہے۔سلیکشن کمیٹی سرفراز کو چند میچز آرام میں دے کر محمد رضوان کو آزمانا چاہتی ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن