دینہ (نامہ نگار) ماں کی جدائی کا غم، 26سالہ نوجوان بھی چل بسا، پہلے ماں اور دوسرے دن بیٹے کی میت جب گھر سے اُٹھی تو کہرام مچ گیا، علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ مالدیو موہال کے راجہ جہانگیر کی اہلیہ علالت کے باعث انتقال کر گئیں تھی جن کو نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا تھا مگر 26سالہ بیٹا راجہ بلال ماں کی جدائی کا صدمہ برداشت نہ کر سکا، اگلے روز ہی ماں کے غم میں نڈھال وہ بھی چل بسا، ماں کی وفات کے دوسرے روز ہی بیٹے کی وفات پر گھر میں کہرام مچ گیا، نوجوان کی میت جب جنازہ کے لئے اُٹھی تو علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی، نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں نوجوان کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔