اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،وکیل صفائی حشمت حبیب آج بھی استغاثہ کے گواہ محسن امجد پر جرح جاری رکھیں گے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کریں گے۔گزشتہ سماعت پر استغاثہ کے گواہ محسن امجد پر جرح کی جو مکمل نہ ہوسکی،عدالت نے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر بھی وکیل صفائی گواہ محسن امجد پر جرح جاری رکھیں گے۔ سماعت کے دوران کیس میں تینوں نامزد ملزمان سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود عدالت میں پیش ہوں گے۔نیشنل بینک کے سابق صدرسعید احمد کے وکیل حشمت حبیب استغاثہ کے گواہ محسن امجد پر جرح کریں گے۔