روس پاکستان کو سمندر کے راستے گیس دیگا: 10ارب ڈالر کے معاہدے پر آج دستخط ہونگے

Sep 26, 2018

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس پاکستان کو سمندر کے راستے گیس فراہم کرے گا۔ ذرائع کے مطابق روس اور پاکستان کے درمیان گیس فراہمی کے ایم او یو پر دستخط آج ہونگے۔ پاک روس 10 ارب ڈالر کے منصوبے کے ایم او یو پر دستخط کی تقریب ماسکو میں ہو گی۔ روس سمندر کے راستے گیس فراہمی کیلئے پائپ لائن بچھائے گا۔ پٹرولیم ڈویژن کے حکام ماسکو پہنچ گئے۔ ایم او یو کے بعد روسی کمپنی گازپرام اور پاکستانی کمپنی انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز کے مابین معاہدہ ہو گا۔ روسی کمپنی بلٹ، اون، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر کی بنیاد پر منصوبہ مکمل کرے گی۔ منصوبہ 3 سے 4 سال میں مکمل ہو گا۔ پاکستان یومیہ 50 کروڑ سے ایک ارب مکعب فٹ تک گیس خریدے گا۔ معاہدے کے بعد منصوبے کی فزیبلٹی پر کام شروع ہو جائے گا۔

مزیدخبریں