اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف نیب کی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی۔ منگل کو سپریم کورٹ میں نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی کے معاملے پر نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے لی۔عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ نیب کی جانب سے العزیزیہ فلیگ شپ ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔