اقتصادی راہداری پاکستان کیلئے تقدیربدلنے کامنصوبہ

Sep 26, 2018 | 08:39

ویب ڈیسک

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کے لئے تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے۔

وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب WANG YI سے باتیں کررہے تھے۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی تذویراتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں ممالک کے درمیان تذویراتی تعلقات پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ نے کہاکہ چینی قیادت وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی منتظر ہے ۔

مزیدخبریں