راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ )جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رکن شور یٰ وامیرضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ تبدیلی کی دعویدارحکومت ہرآنے والے دن عوام پرمہنگائی کا بم گرارہی ہے قوم کوتوقع تھی کہ موجود ہ حکومت ان کیلئے ریلیف کا باعث بنے گی لیکن یہ حکمران بھی سابقہ کا تسلسل ثابت ہوئے ۔کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیرضلع نے کہاکہ مدینہ جیسی اسلامی ریاست کا منشوررکھنے والی جماعت ملک میں سود کے خاتمے کی بجائے سودی معیشت کوجاری رکھنے کیلئے شریعت کورٹ میں غیرضروری تاخیری حربے استعمال کررہی ہے اٹارنی جنرل کی جانب سے ربا کی تشریح کا مطالبہ مضحکہ خیزہے قرآن وسنت میں سود کے بارے میں واضح احکامات موجود ہیں اورسالہا سال سے سودی معیشت کا کیس زیرسماعت ہے ، سودی نظام اللہ ورسول ﷺ سے اعلان جنگ ہے اسلامی ریاست میں اللہ کی حدودکوپامال کرنا اورعالمی استعمارکے ایجنڈے کے مطابق طاغوتی نظام کوجاری رکھنا افسوسناک ہے حکومت فی الفورملک سے سودی معیشت کا خاتمہ کرکے اسلامی معیشت کا نفاذ کرنے کے علاوہ مہنگائی میں پسے عوام کوریلیف دینے کیلئے موثراقدامات کرے ۔
تبدیلی کی دعویدارحکومت ہرآنے والے دن عوام پرمہنگائی کا بم گرارہی ہے،شمس الرحمن سواتی
Sep 26, 2018