سٹی ٹریفک پولیس کی راولپنڈی میںکم عمرڈرائیوروں کے خلاف خصوصی مہم ،970 کے چالان

راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس نے راولپنڈی میںکم عمر ڈرائیوروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغازکردیا 970 کم عمرڈرائیوروں کے چالان کردئے گئے جن میں گاڑی اورموٹر سائیکل چلانے والے کم عمر بھی شامل ہیں بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی سمیت متعلقہ ٹریفک پوسٹ منتقل کیا گیا جہاں ان کے و الدین یا سرپرست کو بلوا کر آئندہ اپنے بچے کو کم عمری میں ڈرائیونگ نہ کر وانے کے حوالے سے بیان حلفی لے کر بچوں کو والدین کے حوالے کیا گیا یہ مہم ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشر ف نے بتایا کہ اس مہم کے دوران حلف نامہ لینیکا مقصد والدین یا گھر کے سرپرست کو اس بات کا پابند کرنا ہے کہ بچوں کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے والدین اپنے بچوں کو کم عمری میں ڈرائیونگ نہ کرنے دیں والدین اپنے بچوں کااس سلسلے میں خاص خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز نا سمجھ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین سے واقف نہیں ہوتے جس کی وجہ سے روڈ حادثہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیںانہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف گرینڈ مہم شروع کر رکھی ہے اس دوران چالان ٹکٹ جار ی کرنے کے ساتھ ساتھ کم عمر ڈرائیوروں کی گاڑیاں یا موٹر سائیکل تھانوں میں بند کروائے جا رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے والدین سے دوبارہ ڈرائیونگ نہ کروانے کے حوالے سے حلف نامہ لیا جا رہا ہے لہذاء والدین بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں کم عمری میں ڈرائیونگ نہ کرنے دیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو غفلت ،لاپرواہی اور بچوں پر چیک اینڈ بیلنس کے نظام میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر کے روڈ حادثات کی نظر ہونے سے بچایا جا سکے سی ٹی او محمد بن اشرف نے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ان کی سیفٹی اور دیکھ بھال والدین یا سرپرست پر لازم ہے ۔

ای پیپر دی نیشن