اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی ٹی پی ملک بھر میں ماڈل فورس کی حیثیت رکھتی ہے ڈرائیونگ لائسینس کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو مساوی سہولیات فراہم کی جائیں ڈرائیونگ ٹیسٹ میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے،آئی ٹی پی افسران دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آئیں اور بلامتیاز قانون کے نفاذ کو یقینی بنائیں،ایجوکیشن ونگ روڈ پر زیادہ سے زیادہ شہریوں کوٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کریںایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر زکے شعبہ جات بالخصوص ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسینس ون ونڈو ہال،ڈرائیونگ ٹیسٹ ایریا،آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4کی انسپکشن کی اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے سٹاف کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس ملک بھر میں ایک ماڈل فورس کی حیثیت سے جانی جاتی ہے لہذا آئی ٹی پی افسران کو چاہیے کہ ٹریفک افسران دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ مہذب طریقے سے پیش آئیں، اسلام آباد ٹریفک پولیس ایک مثالی پولیس ہے جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر قابل مثال ہے،قابل ذکر ڈرائیونگ لائسینس ون ونڈو ہال اپنی مثال آپ ہے جس سے ڈرائیونگ کے حصول کے لئے آنے والے لوگوں کو ہر ممکن سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جاتی ہیں ہمارا مشن روڈ کے ساتھ ساتھ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت کو عوام کی خدمت کے لئے مہیا کرنا ہے ایجوکیشن ٹیم کومزید ہدایات جاری کیں کہ آئی ٹی پی کے افسران روڈ پر بلاامتیاز قانون کے نفاذ کو بھی یقینی بنائیں شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تا کہ اسلام آباد کو حادثات سے پاک شہر بنایا جائے۔
ڈرائیونگ لائسینس کے حصول کیلئے آنے والوں کو مساوی سہولیات فراہم کی جائیں، فرخ رشید
Sep 26, 2018