پیوٹن کے ناقد روسی اپوزیشن رہنما ء الیکسی ناوالنی دوبارہ گرفتار

ماسکو(این این آئی)روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو ان کی رہائی کے فورا بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ اس طرح رواں برس جولائی کے بعد سے صدر پوٹن کے اس ناقد کو تیسری مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناوالنی کو ایک غیرقانونی احتجاجی مظاہرہ کرنے کی وجہ سے تیس دن تک ماسکو کی جیل میں رکھا گیا تھا۔ ناوالنی کے مطابق انہیں سیاسی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن