ابوظہبی (اے پی پی) ابوظہبی وزٹ ویزے پر آنے والے مکینک کو تجرباتی طور پر 5دن کام کرنے پر جرمانہ اور ملک سے بیدخلی اور کام لینے والے مقامی شہری کو 50 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ متحدہ عرب امارات کی سپریم کورٹ نے ابوظہبی میں غیرملکی میکنک سے کام لینے والے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی میکنک وزٹ ویزے پر ملک میں آیا تھا مگر ضوابط کے برخلاف تجرباتی طور پر ہی سہی اجرت یا بلا اجرت کام کرنے کی خلاف ورزی کربیٹھا ہے جبکہ اس سے کام لینے والے نے لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس سے کام لیا اور وہ اس کا کفیل بھی نہیں تھا۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے غیرملکی پر جرمانے کے علاوہ بیدخلی جبکہ کام لینے والے شخص کو 50 ہزار درہم کی سزا سنادی ہے۔