چو ک میتلا(نامہ نگار) تحریک انصاف کی قیادت اوراُن کی جماعت کے منتخب نمائندوں نے عوام سے جو وعدے الیکشن سے قبل کیے ہیںاُن کو ہر صورت پورا کیا جائے گا جنو بی پنجاب صوبہ تحریک انصاف کی حکومت ہی بنائے گی۔ صوبہ بننے سے جنو بی پنجاب کی عوام کی محرومیاں ختم ہوجائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان پنجاب اور ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردار نصراللہ خان پاندہ نے گذشتہ روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔