لا ہو ر (نمائندہ خصوصی) ساندہ کے علا قہ جوائے شاہ روڈ پر اند ھا دھند فا ئر نگ کے دوران 4افراد زخمی جبکہ دوجاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے جان بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کوقبضہ میں لے کر مردہ خانے جمع کرا دیا اور علاقہ میں پولیس کی نفری بڑھا دی، بتایا گیا ہے کہ ساندہ کے علاقہ جوائے شاہ روڈ پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 20سالہ ابوزر اور 15 سالہ راہگیر فہد شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں عاصم، ارشد، ریاض، واحد شامل ہیں، پولیس نے زخمیوںکو میو ہسپتال منتقل کر دیا ساندہ پولیس نے مو قع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔ پو لیس کے مطا بق مختلف پہلو ئو ں پر تفتیش جاری ہے۔ اصل حقا ئق تفتیش اور ملزمان کی گرفتار کے بعد ہی سا منے آ ئیں گئے۔