پاکستان کی شرح نمو 2.8، رواں سال مہنگائی 12 فیصد تک بڑھنے کا امکان: ایشیائی بنک

لاہور+ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے اپنی تازہ رپورٹ میں رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح کا تخمینہ 2.8فیصد اور مہنگائی کا تخمینہ 12 فیصد تک لگایا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی نئی رپورٹ میںکہا ہے کہ پاکستان کی معیشت گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ترقی کرے گی اور مالی سال 2020ء میں جی ڈی پی کی ترقی کی شرح 2.8 فیصد تک متوقع ہے ۔ پہلی رپورٹ میں بینک نے ترقی کی شرح 3.6 فیصد ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا جبکہ نئی رپورٹ میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 12 فیصد تک جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ پہلے بینک نے مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح مالی سال 2018 میں 5.5 فیصد تک پہنچ گئی تھی جبکہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر صرف 3.9 فیصد رہی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روپے کی بے قدری، شرح سود میں مسلسل اضافے اور حالیہ بجٹ میں میں لگائے گئے ٹیکسوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ کم ہونے اور ترسیلات زر میں اضافے کے باعث مالی سال 2020 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مزید کم ہوکر جی ڈی پی کے 2.8 فیصد تک محدود ہونے کا امکان ہے جبکہ اخراجات جی ڈی پی کے 23.8 فیصد کے برابر رہنے اور بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.2 فیصد تک متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...