جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ میں موسمیاتی تبدیلی پر منعقدہ اجلاس کلائمیٹ سمٹ میں سولہ سالہ طالبہ کی پرجوش تقریر میں ’’تمہاری ہمت کیسے ہوئی‘‘ کے جملے دنیا بھر میں ماحولیات کے سماجی کارکنوں کیلئے مشعل راہ بن گئے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی گرینا تھرینرگ نے اپنی جذباتی تقریر میں امریکا سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک سے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ نوعمر ماحولیات رضا کار نے موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ اجاگر کرنے کیلئے اپنے سکول سے ایک سال کی چھٹی لی ہے۔ سویڈن سے تعلق رکھنے والی گرینا تھرینرگ کے کلائمٹ ایکشن سمٹ میں خطاب کا دورانیہ ساڑھے چار منٹ پر مشتمل تھا۔ جس کی ویڈیو چند گھنٹوں میں پوری دنیا میں وائرل ہو گئی۔
16 سالہ طالبہ کی تقریر عالمی ماحولیاتی مہم کا پیش خیمہ بن گئی، ویڈیو دنیا بھر میں وائرل
Sep 26, 2019