زلزلے کے خوف سے سافٹ ویئر انجینئر نے ہاسٹل کی چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دیدی

میر پور (نوائے وقت نیوز)پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے خوف نے میر پور کے ایک سافٹ ویئر انجینئرنگ کے طالب علم کی جان لے لی۔خیبر پختو نخواہ کے ضلع ہنگو کا رہائشی حمید اللّہ میرپور یونیورسٹی ا?ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا طالب علم تھا اور وہ میرپور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ سافٹ ویئر انجینئرنگ کے 8 ویں سمسٹر میں زیرِتعلیم تھا۔ مْلک کے بیشتر شہروں کی طرح جب میر پور میں زلزلہ ا?یا تو اْس وقت حمید اللّہ ہاسٹل میں موجود تھا، اس نے خوف زدہ ہوکر اپنی جان بچانے کے لیے ہاسٹل کی بالائی منزل کا رخ کیا اور چھت سیچھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

ای پیپر دی نیشن