نمرتا کیس: سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی تحقیقات کی اجازت دیدی

Sep 26, 2019

کراچی (نیٹ نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے نمرتا کیس کی عدالتی تحقیقات کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے نمرتا ہلاکت پر جوڈیشل انکوائری کیلئے سیشن جج لاڑکانہ کو خط لکھا تھا جس پر سیشن جج نے سندھ حکومت کی درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے جوڈیشل انکوائری کی اجازت طلب کی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب نمرتا کے والد اور بھائی وشال کی جانب سے اب تک مقدمہ درج نہیں کرایا گیا لیکن کیس میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے اعلیٰ حکام سے مشاورت جاری ہے۔ ایس ایس پی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تفتیش شفاف اور غیر جانبدار ہوگی۔ اس میں کوئی دبائو قبول نہیں کیا جائیگا ایس ایس پی نے بتایا کہ سینئر پروفیسر اور ہاسٹل کے دونوں روم میٹ سمیت 40 افراد سے پوچھ گچھ مکمل کر لی گئی ہے۔ نمرتا کے کلاس فیلو مہران ابڑو اورشان علی میمن حراست میں ہیں۔

مزیدخبریں