درجہ حرارت بڑھنے سے سمندری حیات کو شدید خطرات، طوفان بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد (جاوید صدیق ) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت نے سمندری حیات، مچھلیوں، جھینگوں کی زندگیوں کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ گذشتہ روز موسمی تغیرات کے بارے میں اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اقوام متحدہ نے کہا کہ درجہ حرارت کے بڑھنے سے سمندری طوفانوں کی تعداد بھی بڑھ جائے گی۔ اقوام متحدہ کے ایک سو ماہرین نے سات ہزار مطالعاتی رپورٹوں کی بنیاد پر تیار کی گئی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ سمندروں میں آکسیجن کی مقدار کم ہو رہی ہے، جس سے آبی حیات خطرے سے دوچار ہے۔ سمندری درجہ حرارت بڑھنے سے سطح سمندر بھی بڑھ رہی ہے۔ اس امر سے بڑے پیمانے پر تباہ کن طوفان آنے کا خدشہ ہے۔ امریکہ اور بعض دوسرے ممالک میں حال ہی میں آنے والے سمندری طوفان اس بات کی علامت ہیں کہ سمندری طوفانوں کا دور شروع ہونے والا ہے۔ سمندر ہمیں یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہمیں زمین پر کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دوسری گیسوں کا اخراج کم کرنا ہو گا۔ بجلی پیدا کرنیوالے پلانٹس، کارخانوں اور کاروں سے جو خارج ہونے والی گیسز ان سے زمین کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ موسمی تبدیلیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں پر گلیشیئر کم ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں پانی کی مقدار بھی گھٹ رہی ہے ۔ دنیا کی حکومتوں اور پالیسی سازوں نے گرین ہائوس گیسز کا اخراج کم نہ کیا تو نہ صرف سمندری حیات کو نقصان ہو گا بلکہ اس صدی کے آخر تک سمندری طوفانوں میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...