زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے:فردوس عاشق

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یقین دلاتے ہیں کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی تک حکومت اوراس کے ادارے چین سےنہیں بیٹھیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان زلزلہ متاثرین کی تمام ممکنہ معاونت اوربحالی کےلیے پرعزم ہیں انکی ہدایت پر زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے گھر گئی،ان کے پیاروں کے غم پران سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی اورخیموں اور پانی سمیت دیگراشیائے ضروریہ عوام میں تقسیم کیں،آزمائش اورغم کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔


ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور ریلیف کے بعد بحالی کا عمل شروع ہوگا۔اس سلسلے میں افواج پاکستان، این ڈی ایم اے،حکومت پنجاب اور دیگر متعلقہ ادارے آزاد کشمیر حکومت کے شانہ بشانہ بحالی کے کاموں میں دن رات سرگرم عمل ہیں۔


فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ متاثرین زلزلہ کی بحالی اور نقصانات کے ازالہ کے لیے ہرممکن معاونت فراہم کریں گے،ایسے حالات میں سب سے بڑی قوت قوم کی یکجہتی،ایثاراورجذبہ احساس ہوتا ہے۔یقین دلاتے ہیں کے متاثرین کی بحالی تک حکومت اوراس کے ادارے چین سےنہیں بیٹھیں گے۔پورٹیبل ایکس ریزمشینزاورادویات آج روانہ کی جائیں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن