آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عالمی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو شیخ علی بن عبد اللہ الثانی نے ملاقات کی،ملاقات میں معاشی تعاون میں اضافے کیلئے سکیورٹی اور سازگار ماحول کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شیخ علی بن عبداللہ الثانی انٹرنیشنل اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹواور شاہی خاندان کے رکن ہیں انہوں جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو ) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں معاشی تعاون میں اضافے کے لئے سکیورٹی اور سازگار ماحول کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، معززمہمان نے ملک و خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، غیرملکی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے امن کا قیام ضروری ہے۔ شیخ علی بن عبداللہ الثانی نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستانی حکومت اور پاک آرمی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔