وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ اقدامات اور اس کے گھمنڈ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے،ہمیں خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے کے بعد خونریزی ہوگی،پاکستان اپنے عوام کوغربت سے نکالنے کاخواہاں ہے اور اس کی توجہ پرامن ہمسائیگی پرہے لیکن مودی حکومت آرایس ایس کی پشت پناہی میں نسل پرستی کی بالادستی کے ایجنڈے پرعمل پیراہے، دنیا کوخوفزدہ نہیں ہوناچاہیے کہ افغانستان میں امن معاہدہ ہمیں دوہزارایک میں واپس لے جائے گا، پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے اور مشکل وقت گزر چکا ہے، ہم ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیو یارک میں معروف وال سٹریٹ جرنل کے ادارتی بورڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وزیر اعظم نے گفتگو کے دوران انہیں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ جموں و کشمیر پر تسلط اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کیا۔ عمران خان نے کہاکہ نسل پرستی اکثرغروراورتکبرکی بنیاد بنتی ہے اور غروروتکبرلوگوں کو بڑی غلطیوں کی طرف لے جاسکتاہے جیساکہ مودی نے مقبوضہ کشمیرمیں کیا۔عمران خان نے کہاکہ بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں ظالمانہ اورغیرقانونی اقدامات نہ صرف خطے بلکہ پوری اسلامی دنیاکو تباہی کی طرف لے جائیں گے ،دنیا کواحساس نہیں کہ ہم ایک بڑی تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔افغان امن مذاکرات کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ دنیا کوخوفزدہ نہیں ہوناچاہیے کہ افغانستان میں امن معاہدہ ہمیں دوہزارایک میں واپس لے جائے گا ،قیام امن انتہائی اہم ہدف ہے اور ہمیں اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔انہوں نے امریکہ اورطالبان کے درمیان افغان امن مذاکرات کی بحالی پرزوردیا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے کے بعد خونریزی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں عالمی طاقتوں سے توقعہ رکھتا ہوں کے وہ مودی کو اس بات پر مجبور کریں کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبصرین کو انے کی اجازت دے۔ان کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا مودی کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے اور مشکل وقت گزر چکا ہے۔ ہم ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں،اس سے پہلے امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں خون خرابے کاخدشہ ہے اوردنیا کو اسے روکنے کیلئے آگے آناہوگا،علاوہ ازیں یراعظم عمران خان نے نیویارک میں ناورے کے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ناورے کے وزیراعظم کو خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ پاکستان نے ناورے کے ساتھ تجارت و سرمایہ کے ذریعے اقتصادی روابط بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ جبکہ دونوں وزرائے اعظم کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ناورے میں مقیم پاکستان کمیونٹی دونوں ممالک کی دوستی کو مضبوط بناتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی نیویارک میں ہیومن رایٹس واچ کے ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر کینیتھ راتھ کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے کینیتھ راتھ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی افواج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی سانحہ ہونے کا خدشہ ہے بھارت خطے کی آبادیاتی ترتیب کو متاثر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔وزیر اعظم نے بتایا کے ایک اندازے کے مطابق 15 ہزار نوجوانوں کو غیر قانونی حراست میں لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کو مجبور کریں کے وہ مبصرین کو آنے کی جازت دے۔ میں یہاں کشمیر کا سفیر بن کر آیا ہوں اور بھر پور طریقے سے ان کا مقدمہ پیش کرونگا۔وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے درمیان احساس پروگرام کے تعاون کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔بل گیٹس فاونڈیشن احساس پروگرام کو فنڈز، تکینیکی امداد اور صحت اور غذا کی بہتری کے لیے عالمی ماہرین کی مدد فراہم کرے گی۔ احساس پروگرام میں غربت کے خاتمے کے 134پالیسی اقدامات شامل ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے سب سے بڑا پروگرام شروع کیا ہے، خوشی ہے کہ بل گیٹس فاونڈیشن احساس پروگرام کو مختلف شعبوں میں مدد فراہم کرے گی۔ بل گیٹس فاونڈیشن دوران زچگی اموات کی شرح کم کرنے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے تعاون کرے گی۔ملاقات میں احساس پروگرام میں شامل ون ویمن ون بینک پروگرام کے خواتین کو با اختیار میں کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک سے پولیو کے ہمیشہ کے لیے خاتمے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ بل گیٹس نے کہا دنیا سے پولیو کا خاتمہ بل گیٹس فاونڈیشن کی اولین ترجیح ہے فاونڈیشن 2020کے دوران پاکستان میں 220ملین ڈالر خرچ کرے گی۔
مودی کےگھمنڈ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا,ہمیں خدشہ ہےمقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے کے بعد خونریزی ہوگی:عمران خان
Sep 26, 2019 | 15:53