لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ایوان صنعت و تجارت کے کارپوریٹ کلاس کے انتخابات برائے 2020-21میں پیاف فاؤنڈرز الائنس نے 7نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ 3179میں سے 948کارپوریٹ ممبران نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جن میں سے19ووٹ تکنیکی بنیادوں پر مسترد کردئیے گئے۔ پیاف فاؤنڈرز الائنس نے701پینل ووٹ حاصل کیے اور بزنس مین فرنٹ21کو پینل ووٹ ملے۔ انفرادی طور پر پیاف فاؤنڈرز الائنس کے کامیاب امیدواروں میں پیاف فاونڈر الائنس کے میاں طارق رحمان نے 872 ووٹ حاصل کئے۔ مردان علی زیدی نے841 ووٹ، طاہر منظور چوہدری کو834 ووٹ، محمد ندیم قریشی نے 826 ووٹ حاصل کئے، عبد الودود علوی کو800 ووٹ، ملک ریاض اقبال کو 787 ووٹ، مبشر نصیر بٹ کو783 ووٹ۔ جبکہ طاہر ملک کو155ووٹ اور محمد نواز کو139 ووٹ ملے. الیکشن کمیشن سہیل لاشاری، شاہد حسن شیخ اور ہارون شفیق چودھری پر مشتمل تھا۔دوسرے مرحلے میں ایسوسی ایٹ کلاس کی8نشستوں کے لیے پولنگ (آج) منعقد ہوگی جس میں 10670ممبران اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی 8سیٹوں پرمحمد کاشف بشیر، ناصر حمید خان، میاں مقبول صدیقی، سلیم اصغر بھٹی، شہزاد بٹ، محمد نعیم حنیف، شاہد نذیر چوہدری، محمد علی افضل، محمد امجد چوہدری، میاں جاوید علی، علی رضا، زین الٰہی، نبیل محمود، چوہدری محمد راشد، محمد وسیم عباس، ساجد عزیز میر، محمد عاصم، میاں کامران سیف، رانا محمد ریاض، محمد ساوید، محمد منشا بھٹی، محمد خالد مدمقابل ہوں گے۔ دریں اثنا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے برسراقتدار گروپ پیاف فاونڈرز الائنس نے21 -2020کیلئے عہدوں پرامیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میاں طارق مصباح آئندہ سال کے لئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ہونگے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ میاں طارق مصباح کے والد میاں مصباح الرحمن بھی لاہور چیمبر کے صدر رہ چکے ہیں جبکہ ناصر حمید خان سینئر نائب صدر ہونگے اور چوہدری طاہر منظور نائب صدر ہونگے۔
لاہور چیمبر کارپوریٹ کلاس انتخابات‘ پیاف فاؤنڈرز الائنس کا 7 نشستوں پر کلین سویپ
Sep 26, 2020