کابل(این این آئی) افغان فورسز نے پاک افغان سرحد پر واقع افغان مشرقی صوبہ پکتیکا میں طالبان اور افگان فورسز کے مابین شدید لڑائی کے دوران 65 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس لڑائی میں افغان فورسز کے3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ پکتیکا کے پویس ترجمان شاہ محمدآریان نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز یہ لڑائی اْس وقت شروع ہوگئی جب طالبان نے پاک افغان سرحد پر واقع افغان مشرقی صوبہ پکتیکاکے ضلع وزای خواہ میں افگان جوہ ہیڈکوارٹرپر دھاوابول دیا جس کے بعد دوطرفہ شدید لڑائی کئی گھنٹوں تک جای رہی۔ ترجمان نے لڑائی کے دوران 65 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید 35 طالبان زخمی بھی ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق لڑائی کے دوران افغان فورسز کے3 اہلکارہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوگئے۔خبرساں اداے کے مطابق پکتیکا کے صوبائی کونسل کے رکن بٹیارگل زدران نے واقعہ کی تصدیق کی ہے تاہم طالبان نے اس واقعہ پر کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا ہے۔افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میںافغان ائرفورس کا ایک ہیلی کاپٹر گرکرتباہوگیا جس میں سوار افغان ائرفورس کے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔افغان وزارت دفاع کے جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر کا یہ حادثہ شمالی صوبہ بغلان کے شہر پل خماری کے علاقے کپڑاک میں جمعہ کی سہ پہر مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے پیش آیا جب افغان ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر ایم ڈی350 فنی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہوگیا جس میں سوار افغان ائرفورس کے دو پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔افغان وزیر دفاع جنرل اسداللہ خالد نے حادثہ پر افسوس کرتے ہوئے جاں بحق پائلٹوں کے ورثا کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔