خسرو بختیار کی ملاقات‘ مضبوط معیشت ہی روشن مستقبل کی ضمانت‘ چودھری سرور 

Sep 26, 2020

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار کی ملاقات جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کر نیوالوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر بھی درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ مستحکم اورمضبوط معیشت ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔ ملاقات کے دوران سیاسی،معاشی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ٹھوس اصلاحات کی بدولت آج عالمی معاشی ادروں کے پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے احساس پروگرام اور کامیاب جوان پروگرام سمیت دیگر منصوبے حکومت کی غر یب دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت کے معاشی اہداف بالکل واضح ہیں ان کے حصول کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کے اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

مزیدخبریں