فیروز والہ :ڈکیتی مزاحمت پرزخمی نوجوان جاں بحق، شہریوں کا احتجاج

Sep 26, 2020

فیروزوالہ+شیخوپورہ ( نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان ہلاک بیوی اور بچہ معجزانہ طور پر بچ گئے ڈکیتی کی واردات پر شہریوں کا شدید احتجاج مظاہرین نے لاہور شیخوپورہ روڈ بلاک کرکے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ بتایا گیا کوٹ عبدالمالک کے رہائشی ظہیر احمد کا نوجوان بیٹا علی حمزہ اپنی بیوی اور بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شیخوپورہ جا رہے تھے جب منڈھیالی کے قریب پہنچے تو ڈاکوئوں نے انہیں روک کر لوٹ لیا ۔ ڈاکوؤں نے مقتول علی حمزہ کی چار سالہ بیٹی کوموٹر سائیکل کی چابی نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا ، باپ نے بچی کو بچاتے ہوئے ڈاکوؤں سے ہاتھا پائی کی جس پر علی حمزہ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا مزاحمت پر ڈاکوئوں نے اسے گولی مار کر شدیدزخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا ڈاکو مقتول پچیس ہزار روپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔فیکٹری ایریا پولیس نے واردات کا مقدمہ تاخیر سے درج کیا جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے پولیس کے رویے کے خلاف منڈھیالی کے قریب روڈ بلا ک کر احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی پولیس افسران نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور رو ڈ کو بحال کیا اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہائی کروائی۔ لاہور روڈ کی آبادی قلعہ ستار شاہ کے قریب ڈاکوئوں نے پٹرول پمپ کے مینجر ظہیر حسین کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو گیارہ لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔

مزیدخبریں