راولپنڈی(نیوز ڈیسک) محمدی مسجد لالکڑتی میںسیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہاہے کہ اسلام مفاہمتی عمل کیلئے پائیدار حکمت عملی کی تشکیل تعلیمات نبوی ؐ کی روشنی میں ہی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اسلام کی اصل صورت ، سیرت النبی ؐ کے آئینہ میں نظر آئیگی ۔ سیرت رسولؐ پر عمل کرکے امت مسلمہ پوری دنیا میں حکمرانی کر سکتی ہے۔ ا مریکہ دنیا میں دھشتگردی پھیلا رہا ہے، امت مسلمہ اسلام پھیلانا شروع کردے۔مفاہمت اور بھائی چارہ ، محبت اسلام کی بنیاد، منافقت ،نفرت یورب کی ایجاد ہے ۔اسلام نام ہی مفاہمت تحمل و بر داشت کا ہے ۔
اسلام صدیوں پہلے آچکا ہے ، اسے صرف اپنانے اور عمل درآمد کرانے کی ضرورت ہے ۔حکومت سیرت النبی ؐکے دیے میں شریعت کاچراغ روشن کرے ،امن امان کے راستے خود بخود روشن ہو جائیں گئے ۔ گنبد حضرہ میں سونے والے نبی پاک ؐ نے پردہ کیا ہے ،امت سے رابطہ نہیں توڑا ۔مُردہ دلوں کو زندہ کرنے کیلیے سیرت النبی ؐکا مشن زندہ کر نا ہو گا ۔ اظہار بخاری نے کہا آمنہ کے لعل ؐ کی سیرت اپنانے سے ہر گھر سے امن کی خوشبوآئے گی ۔نبی پاک ؐنے دنیا کو جو مفاہمت ، محبت کا درس دیا ،امریکہ سمیت دنیا کفر اس کا عشر وعشیر بھی نہیں جانتی ۔ دنیا میں مفاہمتی عمل تلوار نہیں ، نبی پاکؐ کے کر دار سے پھیلا۔ نبی پاک ؐ نے کانٹوں کے مقابلے میں کانٹے بچھانے کا حکم نہیں دیا ۔
اسلام مفاہمت تحمل و بر داشت کا نام ہی ہے ، اظہار بخاری
Sep 26, 2020