پاکستان اورسعودی عرب بھائی ، مشکل میں پا کستان کے ساتھ ہیں، سعودی سفیر

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان سویٹ ہوم اور یہا ںموجود سب بچوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیںگے ا نہیں ہمیشہ سویٹ ہوم کے بچوں سے ملنا ان سے گفتگو کرنا اچھا لگتا ہے پاکستان اورسعودی عرب بھائی ہیں ہم نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں پا کستان کا ساتھ دیا ہے اور یہ سلسلہ قائم رہے گا  انہوں نے کہا کہ انہیں ان بچوں میں ڈاکٹر، انجینئر، آرمی آفیسرز، عدلیہ کے اعلیٰ افسر نظر آ رہے ہیں وہ پاکستان سویٹ ہوم کے رضاکار کی حیثیت سے یہاں آ ئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سویٹ ہوم کے دورے کے موقع پر خطاب میں کیا تقریب کے آغاز میں ننھی بچیوں نے مہان کو پھول پیش کیے سعودی سفیر نے باری باری یتیم بچیوں کے سر پردست شفقت رکھا اور ان سے گفتگو کی پاکستان سویٹ ہوم کے چاک و چوبند دستے نے سعودی سفیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔  سرپرست اعلیٰ سویٹ ہوم زمرد خان نے خطبہ اسقبالیہ میں کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے سائے میں یتیم بچوں کے لیے جہلم میں  پاکستان کا پہلا کیڈٹ کالج قائم کر دیا گیا ہے اب پاکستان بھر کے یتیم بچے یہاں اعلیٰ سہولیات سے مزین کالج میں تعلیم حاصل کریں گے انہوں نے سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ سویٹ ہوم کے بچوں کا ساتھ دیتے ہیں تقریب میں سابق پولیس افسر جمیل ہاشمی چوہدری عنائیت عبدالواحد بابر چوہدری حق نواز حماد ملک اور سویٹ ہوم کے بچے بچیوں نے شرکت کی  

ای پیپر دی نیشن