لاہور( خصوصی نامہ نگار )نو ویں سالانہ انٹرنیشنل عزت رسول کانفرنس 3 اکتوبر کو مینار پاکستان ہوگی۔ انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اجلاس قائد مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر سید عرفان شاہ مشہدی کی زیر صدارت ہوا جس میں پیر سید ارشد حسین گردیزی، سید احسان گیلانی، حکیم سرور حسین زاہد، علامہ فاروق احمد ضیائی اور جمیل خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا اور انتظامات کو مزید تیز اور حتمی شکل دینے کیلئے مختلف کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے دوران کانفرنس کیلئے کرونا وائرس سے حفاظت کیلئے تدابیر اختیار کر نے پر بھی مشاورت ہوئی۔