کنڑول لائن: غیر ملکی سفارتکاروں کے دورے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، سچ ثابت ہوگیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) غیر ملکی سفارت کاروں کے دورہ کنٹرول لائن کی بازگشت ابھی تک سنائی دے رہی ہے جس کے دوران  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ  اس دورے سے  سچ ثابت ہو گیا، اور یہ بھی واضح  ہو گیا کہ ہمارے  پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں۔ کنٹرول لائن کے دورہ سے واپسی پر غیر ملکی  سفارت کاروں نے  سوشل میڈیا پر  دورے کو اجاگر کیا اور اپنے  ٹویٹس میں  کنٹرول لائن کے  دورہ کے بہترین انتظام پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔ یورپی یونین سفیر  نے لکھا کہ ایل او سی تنازعے سے متاثرہ کچھ لوگوں سے بات چیت کا موقع ملا۔ دورے میں کشمیر کی خوبصورتی دیکھنے کا موقع بھی ملا۔ انہوں نے خوبصورت فضائی مناظر اور دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ آذر بائیجان کے سفیر نے واپسی پر خیروعافیت اور محفوظ واپسی کا ٹویٹ کیا۔ آذربائیجان کے سفیر کے ٹویٹ سے بھارت کی جانب سے ایل او سی کی دوسری جانب سفارتکاروں کی محفوظ رسائی فراہم نہ ہونے کا معاملہ تازہ ہو گیا۔ آذربائیجان کے سفیر کے ٹویٹ نے یاد کرا دیا بھارت کسی کو ایل او سی کے اصل حقائق جاننے کا موقع ہی نہیں دیتا۔ دوسری جانب پاکستان کی طرف سے ہمیشہ سفارتکاروں، اقوام متحدہ فوجی مبصرین کو مکمل رسائی و سہولت دی جاتی ہے۔گزشتہ روز بھی سفارتکاروں نے اپنی مرضی سے جس سے چاہا بات کی۔ دورہ کنٹرول لائن کے موقع پر برطانوی ڈیفنس ونگ کے سفارتکار نے ایل او سی پر کتابوں کی دکان پر خاصا وقت گزارا۔ برطانوی سفارت کار  نے پاکستانی جانب ایل او سی پر بھی تعلیم کی سہولیات کی مکمل فراہمی کا مشاہدہ کیا۔ فرنچ اور آسٹریلین ہائی کمشنرز نے بھی بازار میں دکانداروں کے ساتھ خوشگوار تصاویر بنوائیں۔ غیر ملکی سفارتکار جورا بازار اور رہائشی علاقے میں آزادانہ گھومتے پھرتے اور عوام سے معلومات لیتے رہے۔ ترکی و دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی ایل او سی کے دورے کی تصاویر ٹویٹ کیں۔ ایل او سی دورے کے دوران غیر ملکی سفارتکاروں نے بھارت کی سیز فائر خلاف ورزیوں کے زمینی حقائق کا خود مشاہدہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...