محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر،جموں،Leh،پلوامہ،اننت ناگ،بارہ مولا اورشوپیاںمیں موسم جزوی طورپرابرآلود رہنے اوربارش متوقع ہے۔
آج صبح سرینگر ،پلوامہ اوربارہ مولامیںدرجہ حرارت15ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں24، Lehچھ ، اننت ناگ16 اورشوپیاں میں17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا
Sep 26, 2020 | 10:24