لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان، چیف سلیکٹر وہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی پرسوںپیر کو لاہور میں ملاقات کرینگے۔ چیئرمین احسان مانی سے ملاقات آئندہ ہفتے کسی بھی وقت متوقع ہے۔مصباح الحق اور اظہر علی سے پی سی بی حکام ان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بارے میں بات کریں گے۔