قومی کرکٹرز نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کیلئے بائیو سیکیور ببل جوائن کرلیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پہلے کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ سے وطن واپس لوٹنے والے 21 کھلاڑیوں کے دوسرے کروناٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔ مسلسل 2 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کرکٹرز نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ملتان میں بنائے گئے بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ان کرکٹرز میں ناردرن کے محمد عامر، حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب، سنٹرل پنجاب کے عابد علی اور نسیم شاہ، سدرن پنجاب کے محمد عباس،خیبرپی کے کے شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، محمد رضوان، محمد حفیظ، فخر زمان، شعیب ملک، عمران خان سینئر اور افتخار احمد، بلوچستان کے یاسر شاہ، کاشف بھٹی اور امام الحق جبکہ سندھ کے سہیل خان، محمد حسنین اور اسد شفیق‘ناردرن کے سہیل تنویر شامل ہیں۔سیلف آئسولیشن میں موجود اس فرد کا تیسرا کروناٹیسٹ 30 ستمبر بروزبدھ کو لیا جائے گا

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...