وزیرصحت پنجاب کاسول ہسپتال فیصل آباد میں خاتون کے علاج سے انکار اور بدتمیزی سے متعلق خبر کا نوٹس

Sep 26, 2020 | 18:39

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سماء نیوز پر سول ہسپتال فیصل آباد میں خاتون کے علاج سے انکار اور بدتمیزی سے متعلق خبر کا نوٹس لے لیا ہے اور سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے دوران قصوروار ثابت ہونے پر متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریض کے ساتھ بدسلوکی یا علاج سے انکاربالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں