شراکت پرمبنی اقتصادی ترقی کیلئے خواتین کی کاروبار سے وابستگی اہم ہے:مشیرتجارت

Sep 26, 2020 | 19:16

ویب ڈیسک

تجارت وسرمایہ کاری کے مشیر عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ شراکت پرمبنی اقتصادی ترقی کیلئے خواتین کی کاروبار سے وابستگی اہم ہے اور حکومت اس ثقافت کو پروان چڑھا رہی ہے ۔آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہاکہ سرمائے کے حصول تک رسائی سمیت مختلف اقدامات کے ذریعے خواتین کے کاروبار کرنے کو فروغ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تاجر خواتین سرمائے کے حصول کی خواہاں ہیں اور مرکزی بنک نے اس مقصد کیلئے خصوصاً ایک سکیم متعارف کرائی ہے ۔

مزیدخبریں