جموں وکشمیرایک متنازعہ علاقہ ہےجوبھارت کاحصہ نہیں:پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ تھا نہ ہے اور نہ ہی کبھی بھارت کا حصہ ہوگا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی نمائندے کے بیان پر پاکستان کے جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستانی نمائندے ذوالقرنین چھینہ نے کہاکہ بھارت کا جموں وکشمیر پر کوئی حق نہیں بلکہ وہ فوجی طاقت کے ذریعے قابض ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نہتے اور مظلوم عوام پراپنا تسلط برقراررکھنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہا ہے ۔
پاکستانی نمائندے نے کہاکہ جموں وکشمیر کی ریاست ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر ، ملک میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے خلاف اپنے جرائم پر جواب دہی سے راہ فراراختیار نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کالعدم تحریک طالبان اور جماعت الحرارجیسی دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان کو نشانہ بنانے کیلئے سرحد پار سے مالی اور مادی معاونت فراہم کرنے میں بھی پوری طرح ملوث ہے ۔ذوالقرنین چھینہ نے کہاکہ پاکستان اور ہمارے پورے خطے کو ہندو توا دہشت گردی کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن