اگست 2020کے دوران باسمتی چاولوں کی برآمد میں 41.85فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق اگست 2020کے دوران برآمدات کا حجم 33.6ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ اگست 2019میں باسمتی چاولوں کی برآمدات سے 57.82ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح اگست 2019کے مقابلہ میں اگست 2020کے دوران باسمتی چاولوں کی قومی برآمدات میں 24.22ملین ڈالر یعنی 41.85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اگست 2020کے دوران باسمتی چاولوں کی برآمد میں 41.85فیصد کمی
Sep 26, 2020 | 20:08