مروہ زیادتی و قتل کیس میں اہم پیش رفت ،پولیس نے ملزم نواز کا نام مقدمے سے خارج کردیا

ننھی بچی مروہ زیادتی و قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس نے ملزم نواز کا نام مقدمے سے خارج کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گرفتار دو ملزمان فیض عرف فیضو اور عبداللہ اور کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے ننھی بچی مروہ زیادتی و قتل کیس میں گرفتار ملزمان فیض عرف فیضو، عبداللہ اور نواز کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نواز کے خلاف شواہد نہیں ملے ہیں، عدم شواہد کی بنا پر نواز کا نام  مقدمے سے خارج کردیا  ہے۔ بعد ازاں عدالت  نے ملزمان فیض عرف فیضو اور عبداللہ اور کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ ملزمان عبد اللہ اور فیض اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف جرم کرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن