دل کی بیماریاں پاکستان  سمیت دنیا بھر میں اموات  کی بڑی وجہ ،طبی ماہرین 

اسلام آباد(خبر نگار)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دل کی بیماریاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ بن چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق دل کے دورے، کارڈیک اریسٹ اور دل کی دیگر بیماریوں کی وجہ سے اموات میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے زیر اہتمام لائف سیورز ڈے کے موقع پر منعقدہ تربیتی ورکشاپس سے خطاب میں کہی۔ پیما پریس ریلیز کے مطابق پیما لائف سیورز پروجیکٹ کے تحت ڈاکٹرز نے 40 شہروں میں 189 سے زائد مساجد میں عام لوگوں کو بنیادی لائف سپورٹ (BLS) تربیت فراہم کی، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یہ سیشن پنجاب میں 84 مساجد، سندھ میں 42 مساجد، خیبر پختونخوا میں 37 مساجد اور آزاد کشمیر میں 5 مساجد میں منعقد ہوئے۔ پیما ویمن ونگ نے خواتین اور طالبات کے لیے لاہور اور اسلام آباد میں 4/4 مقامات؛ کراچی، پشاور اور راولاکوٹ میں 3/3 اور فیصل آباد میں 1 مقام پر یہ سیشن منعقد ہوئے۔ 

ای پیپر دی نیشن