اقوام متحدہ بھارتی سکیورٹی فورسز ، آر ایس ایس کو دہشت گرد قرار دے: گورنر

Sep 26, 2021

لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز اور آر ایس ایس کو دہشت گرد قرار دے ، نریندر مودی انسانیت اور مسلمانوں کا سب سے بڑا قاتل ہے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر پاکستان اورکشمیریوں کے دلوں کی آواز ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کردیا ہے۔گورنر پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کو امن، انسانیت اور امت مسلمہ کا ترجمان قراردیا۔ بھارت اقلیتوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا خطرناک ملک ہے۔بھارتی مسلمانوں کا قتل عام اور انکی لاشوں کی بے حرمتی بھارت میں عام ہو چکی ہے۔ نریندر مودی کے ہوتے ہوئے خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔دنیا کو بھارت میں اقلیتوں کے قتل عام پر خاموشی ختم کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں