مودی کے جنرل اسمبلی سے خطاب پر اقلیتوں کا زبردست مظاہرہ

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) نریندر مودی کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھارتی اقلیتوں نے نیویارک میں زبردست مظاہرہ کیا۔ مسلمان، عیسائی،کشمیری اور دلت شریک ہوئے۔ صدر خالصتان تحریک امرجیت سنگھ نے کہا مودی اس دور کا ہٹلر ہے۔ سڑکوں پر ڈیجیٹل بل بورڈز کے ذریعہ کشمیریوں پر مظالم کی عکاسی کی گئی۔ کشمیری کمیونٹی نے ٹیکسیوں پر مودی کے خلاف مہم چلائی۔ رپورٹ کے مطابق مودی نے واویلا کیا دنیا میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے۔ ان کا بیان مگرمچھ کے آنسوؤں کے مترادف ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...