توقیر صادق تقرری کیس ، پرویز اشرف دیگر کی بریت کیلئے درخواستیں مسترد 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) احتساب عدالت میں زیر سماعت سابق چئیرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری سکندر حیات میکن اورسابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیرکی بریت کی درخواستیں مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ میں کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف توقیر صادق تقرری کمیٹی کے چئیرمین، یوسف رضا گیلانی تقرری اتھارٹی تھے، توقیر صادق کی تعلیم، تجربہ کم، اسناد بھی غیر تصدیق شدہ تھیں، توقیر صادق نے جن کمپنیوں کا تجربہ ظاہر کیا وہ جعلی ثابت ہوئیں، ملزموں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام رہے، توقیر صادق کی تقرری میں جن لوگوں کو نظرانداز کیا گیا وہ بھی بطور گواہ پیش ہوئے،توقیر صادق کے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ریفرنس بھی دائر ہے۔ عدالت نے پرویز اشرف سمیت تمام ملزموں کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ مذکورہ کرپشن ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی سمیت چھ ملزم نامزد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...